: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راونے راج بھون میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ ریاستی کابینہ میں جلد ہونے والی توسیع کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا
گیا۔ چندرشیکھر راو نے کرشنا کے پانی کی دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں تقسیم کے معاملے پر جاری تنازعہ پر بھی بات چیت کی۔ مسٹر راو نے حال ہی میں شہر حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلزمیں بنجارہ بھون کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اشارہ دیا تھا کہ عنقریب کابینہ میں بنجارہ طبقہ کو نمائندگی دی جائے گی۔